یوم جمہوریہ کے موقع پر گجرات میں مسلم جوڑوں نے حب الوطنی کی ایک نئی مثال
پیش کی ہے اور اپنے ملک کی محبت کی عکاسی کے لئے ایک الگ ہی انداز اختیار
کیا ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق گجرات کے 80 مسلم جوڑوں نے نکاح سے پہلے
ہاتھ میں ترنگا لے کر اپنا نکاح ہمیشہ کے لئے یادگار بنا دیا۔ قابل ذکر ہے کہ گجرات کی حسینی وقف کمیٹی کی جانب سے اجتماعی
شادی کا
انعقاد کیا گیا تھا ۔ یہ اجتماعی شادی سركھیج روپا میں منعقد کیا گیا تھا۔
ہر سال یہ کمیٹی بے سہارا اور غریب نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو شادی کے
بندھن میں باندھنے کے لئے ان کی مدد کرتی ہے، جس کے تحت گزشتہ روز 80 جوڑوں
نے ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کے وعدہ کے ساتھ ملک کی حفاظت کا بھی عہد لیا
اور اپنے نکاح کے ذریعہ حب الوطنی کی نئی مثال پیش کی ۔